Sewerage in Hyderabad Canal - Noorulain
Sewerage in Hyderabad Canal Revised Article Noorulain - BS نورالعین انصاری بی ایس پارٹ 3 رول نمبر: 80 آرٹیکل: حیدرآباد میں نہروں کی گندگی نہر پانی کے اس مصنوعی راستے کو کہا جاتا ہے جو دریاؤں، بندوں یا چشموں سے انسانی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح شہرحیدرآبادمیں بھی دریائے سندھ سے کئی نہریں نکالی گئیں جن کا مقصد شہریوں کو صاف اور پینے کے قابل پانی فراہم کرنا تھا، لیکن متعلقہ حکام کی نااہلی اورعدم توجہ کے باعث یہ نہریں گندگی کا گڑھ اور سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کا ایک راستہ بن کے رہ گئی ہیں۔ وقت نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پھلیلی،چینل موری،گھانگراموری و شہرکی دیگر نہروں میں کئی سالوں سے گندہ اوراستعمال شدہ پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔جبکہ محکمہ آبپاشی سندھ کی جانب سے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے لیے کروڑوں روپے تو حاصل کرتی ہے ۔مگر نہروں کا حال دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ ان کی سالانہ صفائی ہوتی ہے۔ شہر کے واحد مذبح خانے کا فضلااور خون سمیت گندہ پانی پھلیلی نہر میں ڈالا جارہا ہے، جو کے صاف اور پنیے کے پانی میں اس طرح شامل ہو رہا ہے ...