Posts

Showing posts with the label Mannum

Shakeel Asghar Profile-by Mannum

Shakeel Asghar Profile by Mannum-  BS#3- Urdu نام :سیدہ منعم زہرہ عابدی رول نمبر:۱۴۶۔بی ایس پروفائل:ہیڈماسٹر شکیل اصغر کہتے ہیں دو پیاسے کبھی سیراب نہیں ہوتے ایک حسد کا اور ایک علم کا۔ شکیل اصغر کا شمار دوسرے قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے زمانہء کمسنی سے گھر کے دگرگوں حالات کا سامنا کیا ان کے والد امجد نواب سرکاری اسکول میں بطور پرائمری اسکول ٹیچر تھے۔ کثیر التعدادخانہ داری اور بہن کی شادی کے قرضے کی ادائیگی کے سبب شکیل اصغر کو اپنی تعلیم پانچویں جماعت سے چھوڑنی پڑی کیونکہ ایک کفیل کے ذریعے گھریلو اخراجات پورے کرنا اور قرض کی ادائیگی بہت مشکل ہوگیا تھا ۔سو ان کے والد نے انہیں قالین بننے کا ہنر سکھایا تاکہ قالین بننے کے ذریعے وہ اپنی کمائی سے ان کا سہارا بنیں۔  سن۱۹۷۸ میں معاشی حالات کچھ بہتر ہونے کے بعد والد نے ان کا داخلہ نویں جماعت میں الراضی اسکول میں کروایاجہاں سے انہوں نے پانچویں جماعت پڑھی تھی۔ہیڈ ماسٹر الراضی اسکول رفیق خانزادہ حیران تھے کے اتنے پریشان کن حالات کے باوجود تعلیم سے لگن کم نہ ہوئی اور وہ حقیقتاً نویں جماعت کے طالبعلم کے معیار پر پورے اترے ۔ میٹرک اچھے...

Mannum Abdi- We want to change but ... Article- BS#3- Urdu

ہم بدلنا تو چاہتے ہیں ۔۔۔پر دوسروں کو Mannum Abdi-  We want to change but ... Article- BS#3- Urdu نام: سیدہ منعم زہرہ عابدی آرٹیکل ۔بی ایس ۱۱۱ تبدیلی ہمیشہ ہمارے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والی چیز کو سمجھا جاتا ہے مانا یہ بڑی ضرور پر مشکل شے نہیں۔دورِ حاضر میں اور اس سے کچھ سال قبل پاکستان میں تبدیلی ایک نعرہ ایک وژن بن گئی ہے۔جسے اہلِ پاکستان نے ایسی نظروں سے دیکھا ہے جیسے دیسی ودیسی کو دیکھتے ہیں۔ جی نہیں جناب !یہ کوئی ودیسی نہیں بلکہ آپ کے اندر کی چھپی قوت ہے۔ اگر رات دیر سے سونے کے باوجود صبح جلدی اٹھنے کا عہد آپ کو بیدار کردے اور آپ صبح دیرتک سونا چھوڑ دیں تو یہ تبدیلی ہے۔اگر آپ رشوت کے سسٹم کا حصہ ہیں تو اپنے آپ کو سسٹم سے نکالنے کی کوشش یہ تبدیلی کا حصہ ہے۔اگر آپ اپنے گھر کو گندا نہ کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کے باہر بھی گندگی نہ پھیلائیں اور اسے روکنے کی ترغیب دیں تو یہ تبدیلی ہے۔ یاد رکھیں تبدیلی ظاہری ، باطنی ، روحانی ، دماغی ، اخلاقی ، سماجی، زندگی کے ہر پہلو کی ضرورت ہے۔بقول فیض احمد فیضؔ  ابھی گرانئی شب میں کمی نہیں آئی نجاتِ دیدہ ودل کی گھڑی نہیں آئی چلے چلو کہ و...