Bibi Rabia- One Day in Zoo
Bibi Rabia- One Day in Zoo feature- BS#3- Urdu نام:بی بی رابیعہ کلاس: بی۔ایس پارٹ تھری رول نمبر:۲۴ چڑیا گھر میں ایک دن۔۔۔ خواتین گھریلوں کام کاج چھوڑکر جھولا جھولنے آتی ہیں۔۔ گرمیوں کی چھٹیاں جب بھی آتی ہیں تو گھومنے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ دو ماہ ایسے ہوتے ہیں جس میں ہر مصروف سے مصروف انسان تفریح کے لئے وقت نکالتا ہے اور نئی سے نئی تفریحی جگہ جا نا چاہتا ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں آتے ہی گھر میں گھومنے کے پروگرام بننا شروع ہوگئے ،بہت سے خیالی پلاؤ بنائیں مختلف جگہ گھومنے کے جیسے سی۔ویو،ہاکس بے ،الادن۔ لیکن جی وہ تصوراتی پلاؤ ناکام ہوگئے اور بلا آخررخ کیا کراچی کے چڑیا گھر کا اور دن تھا بدھ کا جو کہ خواتین کے لیے مقرر ہے چڑ یا گھر میں اینٹری ٹکٹ لینے کے لیے عورتوں کی لمبی قطار تھی کوئی قطار کے بیچھ میں گھس کے ٹکٹ لے کر اندر داخل ہورہی تھی تو کوئی بچاری اصولوں کی پابند انتظار میں ہی قطار میں کھڑی رہتی نظر آتی،مجھے اور میرے ساتھ خالہ کو بھی جیسے ہی ٹکٹ ملی تو بڑی خوشی کے ساتھ اندر چڑیاگھر میں داخل ہوئے ،اندر جاتے ہی ایسا لگا کہ آج تو جیسے ع...