Ustad Fateh Ali Musician Profile by Saman Gul
Ustad Fateh Ali Musician Refer back Profile by Saman Gul BS3 نام :ثمن گل کلاس:بی ایس تھری(III) رول نمبر: 2K16_MC_94 پروفائل: استاد فتح علی خان سنتے آئے ہیں کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی لیکن بہت سے مشہور گائکوں نے موسیقی کو لوگوں کے" دل کی ڈھڑکنوں" میں بسا دیاہے۔ اچھی موسیقی کانوں میں بس جاتی ہے دلوں میں اتر جاتی ہے اور اسے سن کر ہاتھ 249 پاؤں249ہونٹ اور آواز سب کچھ حرکت میں آجاتے ہیں۔ کیا کوئی اور بھی ایسا فن ہے جو انسان کو یوں تھرکنے پر مجبور کر سکتا ہے؟موسیقی کی بہت سی اقسام ہیں انہیں میں سے ایک کلاسیکل موسیقی ہے اس حقیقت کے باوجود کہ پوری دنیا میں کلاسیکل موسیقی کو سننے والے کم ہیں پاکستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں پھر بھی بہت سے ایسے گائک ہیں جو کلا سیکل موسیقی کو ہی تر جیح دیتے ہیں انہیں میں سے ایک مشہور کلاسیکل گائک استاد فتح علی خان ہیں آپ کی پیدائش ۲ اکتوبر ۱۹۵۰ ضلح سانگھر کے علاقے ٹنڈو آدم کی ہے آپ کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے جس کے اب آپ سر براہ ہیںآپ کے خاندان کا شروع سے یہی اوڑھنا ,بچھونا ہے آپ کے یہاں بچپن سے ہی گانے میں مہارت حاصل ک...