Saeeda Chandio Revised Profile - Rabeya Mughal
Revised Profile - Rabeya Mughal- Urdu BS نام ۔ربیعہ مغل بی۔ایس۔۳ رول نمبر۔۸۲ ٹیچر ۔سَرسہیل سانگی ریوائزڈ پروفائل۔سعیدہ چانڈیو (نیوز ایڈیٹر۔ ریڈیوپاکستان حیدرآباد) ہم سب کو ریڈیو کا نام سنتے تقریباًایک صدی بیت گئی ہے اور اس عرصے میں ریڈیو کا میڈیم کافی جدت اختیار کر گیا ہے۔ہم آج جو ریڈیوپر خبریں سنتے ہیں جو کہ ہمیں با آسانی ساری صورتحال سے آگاہ کرتی ہیں اس کے پیچھے سعیدہ چانڈیو جیسے لوگوں کی محنت اور لگن ہوتی ہے۔ سعیدہ چانڈیو ضلع لاڑکانہ کے شہر شکارپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں مورخان چانڈیو میں پیدا ہوئیں ۔آپ کا تعلق چانڈیو فیملی سے ہے اور دو بھائی اور چھ بہنوں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔یہ آپ کے لیے باعثِ فخر تھا کہ وہ اپنے خاندان سے پہلی لڑکی تھی جنہوں نے پانچھویں جماعت سے آگے پڑھا ہے ۔میٹرک گورنمنٹ اسکول سے کیا جبکہ انٹر گورنمنٹ گرلزکالج شکارپور اور یہی سے بی۔ایس۔سی بھی کیا۔شاہ عبدلطیف یونیورسٹی سے بی۔ایڈ فرسٹ کلاس میں کیا،اور تو اور یہی سے ایم۔اے انگلش لینگویج کی ڈگری حاصل کی۔ یہ ۱۹۹۲ء کا دور تھا جب آپ کے والد نے اپنے بچوں کی مزید تعلیم کے لیے گاؤں چھوڑ کر شہر ...