Department of Physiology by Muhammad Usama-
Department of Physiology University of Sindh by Muhammad Usama محمد اسامہ بی ایس ۱۱۱ شعبہ فزیالوجی (جامعہ سندھ جامشورو) ملک پاکستان کی جامعات میں جامعہ سندھ (جامشورو) کو دوسرا قدیم جامعہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔جس میں پچاس سے زائد شعبہ جات ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم مختلف شعبہ جات کے علوم سے مستفیض ہو رہے ہیں ۔جن میں ایک بہترین اور اعلٰی شعبہ جسمانی و دیگر بیماریوں کی تحقیقات کے حوالے سے شعبہ فزیا لوجی تسلیم کیا جاتا ہے۔ شعبہ فزیالوجی کی بنیاد ۱۹۷۴میں رکھی گئی ۔جس کے سب سے پہلے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر انصاری تھے۔اس ادارے کو متعارف کروانے کا مقصد طلبہ کو میڈیکل سائنسز اور کلینیکل پیشے سے متعلق اعلٰی تعلیم فراہم کرنا تھا۔وہ طلبہ و طالبات جو پہلی مرتبہ اس شعبے سے فارغ تحصیل ہوئے انہوں نے میڈیکل ریسرچز میں نمایاں کردار ادا کیا۔شعبہ فزیالوجی میں صرف میڈیکل ریسرچز پر ہی کام نہیں ہوتا بلکہ ساتھ ساتھ طلبہ کو ذہنی طور پر بھی مختلف تجاویز دی جاتی ہیں کہ اس طرح وہ اپنی زندگی کو مختلف بیماریوں سے بچتے ہوئے بھرپور طریقے سے گزار سکتے ہیں۔جس کے لیے شعبے کی فیکلٹی...