Low salaries at private schools Bibi Rabia
Low salaries at private schools Bibi Rabia- Article- Urdu BS بی بی رابیعہ کلاس: بی۔ایس پارٹ تھری رول نمبر: ۲۴ آرٹیکل نجی اسکولوں میں اساتذہ کی قلیل تنخواہیں۔۔ استاد ایک ایسا پروفیشن ہے جسے قدرت نے عزت واحترام کے لازوال تحفے سے مالا مالا کیا ہے یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو تمام دوسرے شعبہ جات کو جنم دیتا ہے استاد کی وجہ سے ہی شاگرد اپنی ذندگی میں کامیابی حاصل کرتاہے ا پنے مقصد تک پہنچتا ہے استاد وہ شخص ہے جو کہ معاشرے میں ایک بہت بڑا کردار اد ا کررہاہے۔چونکہ اسکول میں ہی طالبعلم کا زیادہ وقت گزرتا ہے تو استاد کا ہی شاگرد کی تربیت میں بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتاہے استاد سے بڑا رہنماء کوئی اور نہیں ہے جو کہ خود علم بھی محنت سے حاصل کرتا ہے اور اسے آگے پہنچانے میں بھی سخت جتن کرتاہے اتنی اٹتھک محنت کرنے والے عظیم اساتذہ کو ہمارے نجی اسکولوں میں قلیل تنخواہیں دی جاتی ہیں اساتذہ خود بچارے اعلی تعلیم اپنی جدوجہد سے حاصل کئے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسے میں ایک بارپھر سے انہیں اس آزمائش میں ڈالا جاتا ہے کہ ان کی تنخواہ صر ف بارہ سو سے شروع ہوتی ہے او...