Mannum Abdi- We want to change but ... Article- BS#3- Urdu
ہم بدلنا تو چاہتے ہیں ۔۔۔پر دوسروں کو Mannum Abdi- We want to change but ... Article- BS#3- Urdu نام: سیدہ منعم زہرہ عابدی آرٹیکل ۔بی ایس ۱۱۱ تبدیلی ہمیشہ ہمارے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والی چیز کو سمجھا جاتا ہے مانا یہ بڑی ضرور پر مشکل شے نہیں۔دورِ حاضر میں اور اس سے کچھ سال قبل پاکستان میں تبدیلی ایک نعرہ ایک وژن بن گئی ہے۔جسے اہلِ پاکستان نے ایسی نظروں سے دیکھا ہے جیسے دیسی ودیسی کو دیکھتے ہیں۔ جی نہیں جناب !یہ کوئی ودیسی نہیں بلکہ آپ کے اندر کی چھپی قوت ہے۔ اگر رات دیر سے سونے کے باوجود صبح جلدی اٹھنے کا عہد آپ کو بیدار کردے اور آپ صبح دیرتک سونا چھوڑ دیں تو یہ تبدیلی ہے۔اگر آپ رشوت کے سسٹم کا حصہ ہیں تو اپنے آپ کو سسٹم سے نکالنے کی کوشش یہ تبدیلی کا حصہ ہے۔اگر آپ اپنے گھر کو گندا نہ کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کے باہر بھی گندگی نہ پھیلائیں اور اسے روکنے کی ترغیب دیں تو یہ تبدیلی ہے۔ یاد رکھیں تبدیلی ظاہری ، باطنی ، روحانی ، دماغی ، اخلاقی ، سماجی، زندگی کے ہر پہلو کی ضرورت ہے۔بقول فیض احمد فیضؔ ابھی گرانئی شب میں کمی نہیں آئی نجاتِ دیدہ ودل کی گھڑی نہیں آئی چلے چلو کہ و...