Noorulain- Hyderabad Biryani

Only one attribution that too is weak. 
Trend is rising, but not specific mention and how to say prove it is rising.
Mention places, who are consumers? their class? why people want so etc. 
Feature is in a way a news story hence it should have 5Ws+1H
Referred back. Talk with more people
Referred back, file corrected version til Sep 23
Such words are extra, avoid use of such sentences: 

اسی طرح اگر بات کی جائے
اگر دیکھا جائے تو
بات کی جائے
Feature- BS#3- Urdu
حیدرآباد میں سستی اور لذیذبریانی کا بڑھتاہوا رجحان


نورالعین انصاری 

بی ایس پارٹ 3
رول نمبر: 80

فیچر: حیدرآباد میں سستی اور لذیذبریانی کا بڑھتاہوا رجحان

سفید رنگت کے کھلتے ہوئے چاولوں پر چٹپٹے، چٹخارے دار مصالحہ جات اور ان پے طرح طرح کے گوشت یاسبزی کی چڑھائی گئی پَرت جن پے چھڑکے ہوئے خوشک میوہ جات ، ہائے جب بریانی سامنے ہو تو چکھے بنا رہا نہ جائے اور جب لبوں پر لگا لی جائے تو ہٹائی نہ جائے۔جی ہاں مغلیہ دور ہو یا حالیہ دور جب بھی بات کی جائے برصغیرکے کھانوں کی تو بریانی کا نام آپ کو سر فہرست ہی نظر آئے گا۔یہی وجہ ہے کہ گھریلو دعوت ہو یا شادی بیاں کا موقع بریانی کے بغیر دسترخوان مکمل نہیں ہوتا ۔
اسی طرح اگر بات کی جائے پاکستان کے شہر حیدرآباد کی توحیدرآباد میں لگ بھگ بیس سے زائد اقسام کی بریانیاں گھروں اور پکوان سینٹرز میں بنائی جاتی ہیں جس میں سندھی بریانی ، گوشت کی مصالحہ دار بریانی ، جھینگا بریانی ،ڈم پخت بریانی ، چھولے اور آلو کی بریانی،مٹن بریانی ،بار بیکیو بریانی اورچکن بریانی سرفہرست ہیں ۔ حیدرآباد میں جگا جگا بریانی کی دکانوں اور ٹھیلوں کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں بھی بریانی کے متوالوں اور چاہنے والوں کی کمی نہیں ۔متمول طبقہ ہو یا متوسط طبقہ، بچے ہوں ،بوڑھے ہوں یا نوجوان ہر ایک کی انکھوں میں بریانی کو لیکر وہ محبت نظر آتی ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتی حتٰی کہ بریانی لڑکی اور لڑکے تفرق سے بھی پاک ہے۔ 
جب میں نے بریانی کو لے کر مزمل نامی ایک شخص کی رائے جانی چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ بریانی میرے لیے والدین کے بعد پہلی محبت ہے، جس طرح انسان کے لیے پینے کا پانی ضروری ہوتا ہے تھیک اسی طرح میرے لیے بریانی۔ صبح کا ناشتہ ہو ظہرانہ ،شام کی چائے ہو یاعشائیہ، بریانی کے بغیر میرا رہنا نہیں ہوتا۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کے بریانی کس قسم کی ہے، بس کھانے میں بریانی ہونی چاہئے۔

اگر دیکھا جائے توحیدرآباد کے شہری اس وجہ سے بھی بریانی کو پہلی ترجیح دیتے ہیں کہ یہاں اتنی سستی اور لذیذبریانی دستیاب ہے کہ عام انسان آج کے دور میں جہاں ایک روٹی کی قیمت دس روپے ہے ، وہاں تیس روپے میں پیٹ بھر کرلذیذ کھانا کھا لیتا ہے، جی ہاں اس کی وجہ یہ ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر بیس روپے پاوبریانی فروخت کی جاتی ہے۔ بعض ٹھیلوں پر تو ایک پاو کے ساتھ کباب بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس بارے میں جہانزیب نامی ایک مزدور کاکہنا تھاکہ وہ اکثر دوپہر کے وقت گھر سے دور مزدوری پر ہوتے ہیں ، جس کے باعث انہیں دوپہر کا کھانا باہر ہی کھانا پڑتا ہے، جب شہر میں سستی اور لذیذ بریانی کا دور نہیں تھا تو انہیں طہرانہ کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ بعض اوقات تو پیسے نہ ہونے کے باعث انہیں بھوکا بھی رہنا پڑتا تھا، لیکن جب سے شہر میں جگہ جگہ سستی اور لذت سے بھرپور بریانی کا دور آیا ہے وہ بے فکر ہو کر گھر سے نکلتے ہیں ۔
بات کی جائے بریانی کے فوائد کی تو اس کو بنانے میں جن اجزاء اور مصالحہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی زندگی کے لیے بے حد مفید ہیں۔ جن میں گوشت ،دہی، مرچ، ہلدی، نمک ، گرم مصالحہ، ادرک لہسن ، جائفل،جاوتیری بادیانی کے پھول ،زردے کا رنگ ودیگر استعمال ہونے والے اجراء صرف منہ کا ذائقہ ہی بہتر نہیں بناتے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہترین و کارآمد ہوتے ہیں ۔جیسے کہ گوشت انسان پروٹین (protein) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ، تو دہی جسمانی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے،اگر مرچ کے ذریعے وٹامن سی اور ڈی حاصل ہوتا ہے ،تو ہلدی انسانی جسم میں کینسر سے لڑنے کا کردار ادا کرتی ہے،اسی طرح بریانی میں شامل تمام اجزاء انفرادی و اجتماعی طور پرانسانی جسم کو فوائد فراہم کرنے میں مشغول رہتے ہیں
#Noorulain, #Feature,  #Hyderabad, #Food, 
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  

Comments

Popular posts from this blog

حيدرآباد جي ڀرپاسي وارن علايقن جا مسئلا_محمس عظيم سولنگي

پير پٿوري جي ماڙي. يوسف سومرو Pir Pithoro

ماحولياتي آلودگي_ماه نور چنا Mahnoor Channa