Hyderabad fast Food Zaira ansari Feature

600 plus words are required. A feature should be reporting based. 
Primary data is a must. u just put word "Hyderabad". Not other specific thing. Not fair.
Referred back

Hyderabad fast Food  Feature 
Zaira ansari
Bs part3
Mc-121-2k16
Feature...



حیدرآبادی فاسٹ فوڈ کھانے میں مزیدار لیکن نقصان دہ۔۔۔

گھر کی مرغی دال برابر جی ہاں جناب چاہے گھر میں امی مرغ مسلم ہی کیوں نہ تیار کرے گھر والوں کو باہر کی گلی سڑی مرغی برگر پیزا ہی لزیز ترین لگتے ہیں حیدرآباد کے لوگ باہر کے کھانے کے شوقین ہیں چاہے وہ گندے چربی والے آں ل میں ہی کیوں نہ پکے ہو۔ صاحب گدھے کا گوشت بھی مزے لے لے کر کھاتے ہیں گھر میں صاف ستھرا کھانا ایسے کھاتے ہیں جیسے کچے کریلے چبا لیے ہوں چھیچھڑے والے کباب اور خراب بروسٹ کھا کر پیٹ پکڑتے ہیں اور ہاتھ میں لوٹا تو چل میں آیا والی بات ہوتی ہے۔۔۔ ہاے ری قسمت ماں کے ہاتھ کا لذیز کھانے نہیں کھاتے باہر کا فاسٹ فوڈ ہی کھانا پسند کرتے ہیں۔۔۔

ہمیں ریسرچ کے ذریعے علی نامی شخص سے پتہ چلا کہ مرغیوں کو انجیکشن اور مصنوعی غذا کھلا کر بڑا کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بہت خطرناک ہے ایسی غذا کھا کر انسان کینسر اور بہت سی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جو کھانا مزیدار سمجھ کر کھایا جاتا ہے وہ ہمارے جسم کو اندر ہی اندر بہت سی بیماریاں پیدا کر رہا ہوتا ہے۔۔بروسٹ جس آں ل میں تلا جاتا ہے ہمیں خضر نامی لڑکے نے بتایا کہ وہ بکرے کی آنتوں اور کہروں سے تیار کیا جاتا ہے خضر حیدرآباد کے ایک مشہور ہوٹل میں کام کر رھا تھا جس سے اس بات کا علم ہوسکا۔۔۔

فاسٹ فوڈ صرف کاروبار چمکانے کا ذریعہ ہے جو کہ وزن بڑھانے اور موٹاپے کا باعث بنتے ہیں تحقیق کے مطابق ایک سال کے دوران فاسٹ فوڈ کھانے والے لوگوں کے وزن اور ساںیز میں دوسرے لوگوں کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فاسٹ فوڈ ہمارے دماغ کی بھوک لگنے کی حس کو متاثر کرتے ہیں بہت سے لوگ اس بات سے باخبر ہوتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ صحت کے لیے مضر ہیں مگر وہ اپنی صحت کی پرواہ کیئے بغیر اپنی سہولت زاں قہ اور قیمت کی وجہ سے اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔۔

توڑ نیٹو یونیورسٹی کی تحقیق جریدے ماحولیاتی صحت کے تناظر میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فاسٹ فوڈ لفافوں میں استعمال ہونے والا کمیکل انسانی خون میں آسانی سے منتقل ہوجاتا ہے فاسٹ فوڈ کھانے کی بدولت کولیسٹرول میں اضافہ اور ہارمونز میں تبدیلی سے بہت سے صحت کے مطابق مسائل جنم لیتے ہیں۔۔۔

میں نے اس بارے میں بہت سے لوگوں کی رائے لی کہ وہ فاسٹ فوڈ کیوں کھانا پسند کرتے ہیں جب کہ ان کو اس بات کا علم بھی ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانا مضر صحت ہے۔۔۔ سمیرا نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ جب تک باہر کھانا نہ کھاو دل کو سکون نہیں ملتا تو دوسری جانب عالیہ بولی ہائے ہائے ہم نہ کھاے ببلی کھاکے آئے گی تو میرا مزاق اڑاے گی تو وجیہہ کا کہنا تھا کہ گھر کا کھانا کھا کھا کر بور ہو جاتے ہیں تو کیا ہوا کہ تھوڑا باہر کا کھا لیں کچھ نہیں ہوتا صحت کو اب ان کو کون سمجھائے زہر تھوڑا کھا یا کم زہر زہر ہی رہے گا۔۔۔۔

فاسٹ فوڈ کھانا ایک فیشن بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج کل ایک دوسرے کے دیکھا دیکھی ہر وہ کام کر رہے ہیں جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور لوگ تو بس منہ کے چٹھکارے کو نہیں چھوڑے۔۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  .

Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3

Dr Aziz Talpur Profile