Hyderabad Briyani Noorulain

Hyderabad Briyani Revised Feature Noorulain- BS
نورالعین انصاری 
بی ایس پارٹ 3
رول نمبر: 80 
فیچر: حیدرآباد میں سستی اور لذیذبریانی کا بڑھتاہوا رجحان
سفید رنگت کے کھلتے ہوئے چاولوں پر چٹپٹے، چٹخارے دار مصالحہ جات اور ان پے طرح طرح کے گوشت یاسبزی کی چڑھائی گئی پَرت جن پے چھڑکے ہوئے خوشک میوہ جات ، ہائے جب بریانی سامنے ہو تو چکھے بنا رہا نہ جائے اور جب لبوں پر لگا لی جائے تو ہٹائی نہ جائے۔جی ہاں مغلیہ دور ہو یا حالیہ دور جب بھی بات کی جائے برصغیرکے کھانوں کی تو بریانی کا نام آپ کو سر فہرست ہی نظر آئے گا۔گھریلو دعوت ہو یا شادی بیاں کا موقع بریانی کے بغیر دسترخوان مکمل نہیں ہوتا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے شہر حیدرآبادمیں بھی لگ بھگ بیس سے زائد اقسام کی بریانیاں گھروں اور پکوان سینٹرز میں بنائی جاتی ہیں جس میں سندھی بریانی ، گوشت کی مصالحہ دار بریانی ، جھینگا بریانی ،ڈم پخت بریانی ، چھولے اور آلو کی بریانی،مٹن بریانی ،بار بیکیو بریانی اورچکن بریانی سرفہرست ہیں ۔
متمول طبقہ ہو یا متوسط طبقہ، بچے ہوں ،بوڑھے ہوں یا نوجوان ہر ایک کی انکھوں میں بریانی کو لیکر وہ محبت نظر آتی ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتی حتٰی کہ بریانی لڑکی اور لڑکے تفرق سے بھی پاک ہے۔جگا جگا بریانی کی دکانوں اور ٹھیلوں کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں بریانی کے متوالوں اور چاہنے والوں کی کمی نہیں ۔
جب میں نے بریانی کو لے کر مزمل نامی ایک شخص کی رائے جانی چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ بریانی میرے لیے والدین کے بعد پہلی محبت ہے، جس طرح انسان کے لیے پینے کا پانی ضروری ہوتا ہے تھیک اسی طرح میرے لیے بریانی۔ صبح کا ناشتہ ہو ظہرانہ ،شام کی چائے ہو یاعشائیہ، بریانی کے بغیر میرا رہنا نہیں ہوتا۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کے بریانی کس قسم کی ہے، بس کھانے میں بریانی ہونی چاہئے۔

حیدرآباد کے شہری اس وجہ سے بھی بریانی کو پہلی ترجیح دیتے ہیں کہ یہاں اتنی سستی اور لذیذبریانی دستیاب ہے کہ عام انسان آج کے دور میں جہاں ایک روٹی کی قیمت دس روپے ہے ، وہاں تیس روپے میں پیٹ بھر کرلذیذ کھانا کھا لیتا ہے، جی ہاں اس کی وجہ یہ ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر بیس روپے پاوبریانی فروخت کی جاتی ہے۔ بعض ٹھیلوں پر تو ایک پاو کے ساتھ کباب بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ 
اس بارے میں جہانزیب نامی ایک مزدور کاکہنا تھاکہ وہ اکثر دوپہر کے وقت گھر سے دور مزدوری پر ہوتے ہیں ، جس کے باعث انہیں دوپہر کا کھانا باہر ہی کھانا پڑتا ہے، جب شہر میں سستی اور لذیذ بریانی کا دور نہیں تھا تو انہیں طہرانہ کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ بعض اوقات تو پیسے نہ ہونے کے باعث انہیں بھوکا بھی رہنا پڑتا تھا، لیکن جب سے شہر میں جگہ جگہ سستی اور لذت سے بھرپور بریانی کا دور آیا ہے وہ بے فکر ہو کر گھر سے نکلتے ہیں ۔
بریانی کی حدود صرف ذائقے کے لحاظ تک ہی نہیں ہے بلکہ اس کو بنانے میں جن اجزاء اور مصالحہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی زندگی کے لیے بے حد مفید ہیں۔ جن میں گوشت ،دہی، مرچ، ہلدی، نمک ، گرم مصالحہ، ادرک لہسن ، جائفل،جاوتیری بادیانی کے پھول ،زردے کا رنگ ودیگر استعمال ہونے والے اجراء صرف منہ کا ذائقہ ہی بہتر نہیں بناتے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہترین و کارآمد ہوتے ہیں ۔جیسے کہ گوشت انسان پروٹین (protein) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ، تو دہی جسمانی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے،اگر مرچ کے ذریعے وٹامن سی اور ڈی حاصل ہوتا ہے ،تو ہلدی انسانی جسم میں کینسر سے لڑنے کا کردار ادا کرتی ہے،اسی طرح بریانی میں شامل تمام اجزاء انفرادی و اجتماعی طور پرانسانی جسم کو فوائد فراہم کرنے میں مشغول رہتے ہیں ۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh 
#Noorulain#Hyderabad, #Biryani

Comments

Popular posts from this blog

حيدرآباد جي ڀرپاسي وارن علايقن جا مسئلا_محمس عظيم سولنگي

پير پٿوري جي ماڙي. يوسف سومرو Pir Pithoro

ماحولياتي آلودگي_ماه نور چنا Mahnoor Channa