Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3

Feature carries 5Ws+1H. It main purpose is to entertain. Hence written in interesting manner. Feature is  
always reporting based i.e. Observation, primary data, talk with related people, can use secondary data, but first three things are most important
It is article type, not feature
Referred back file corrected file till August 25

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3 

میک اپ ایک بھیانک دھوکا


فیس پاؤڈر249 لپسٹک اور آئی شیڈز کا نام سنتے ہی لڑکیوں کے چہرے پہ ایسی رونق اور بہار نمودار ہو تی ہے جیسے زندگی کی ساری نعمتیں کسی نے انکی جھولی میں ڈال دی ہو۔ جی ہاں ! انھیں ملا کر لگا یا جائے تو لفظ میک اپ کی شکل اختیار کر لیتا ہے جسے خواتین 249بچیاں اور لڑکیاں آج کل اس طرح استعمال کرتی ہیں جیسے وائٹمن کی گولی ہو ۔ شادی ہو 249پارٹی ہو249 یا جا نا ہو اسکول کالج یا آفس سب سے پہلے نکل کر آتی ہے میک اپ کٹ جو آپکو اسکول بیگ ہو یا پرس سب میں ضرور ملتی ہے کیونکہ یہ ہر لڑکی کے بیگ میں موجود ہوتی ہیں۔
اس بھڑتے ہوئے جدید زمانے میں خواتین کا میک اپ کے لیے ذوق وشوق بھی عروج پر ہے آج کل 70%سے 80% خواتین میک اپ کا استعمال کرتی ہیں اپنے چہرے پر عمر کے نظر آنے والے اثرات کو چھپانے کے لیے خواتین کے پاس خوبصورت اور آسان حل میک اپ ہی ہے ۔
مرد کی آدھے سے ذیادہ آمدنی وہ اپنے میک اپ کی برینڈڈ چیزوں کو خریدنے میں ہی صرف کر دیتی ہیں کسی تقریب میں جانے کے لیے جہاں مردوں کو بامشکل پندرہ سے بیس منٹ لگتے ہیں وہیں خواتین تین گھنٹے لگانے کے باوجود پانچ منٹ پانچ منٹ کے نارے لگا رہی ہوتی ہیں میک اپ ایک ایسا فن ہے جو کسی کے بھی مجروح چہرے کو خوبصورت چہرے میں تبدیل کر سکتا ہے۔
میک اپ وہ مادہ ہے جو چہرے کی ظاہری شکل کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ سب کیمیائی مرکبات کا مرکب ہیں جو وقتی خوبصورتی کے بعد چہرے اور جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ۔ جیسے لپسٹک سے ہمارے نرم و ملائم ہونٹ کالے ہوجاتے ہیں ویسے ہی کسی پاؤڈر یا کریم سے چہرے پر داگ دھبے ہو جاتے ہیں۔
میک اپ کی مزید معلومات کے لیے میں نے ایک سادہ دکھنے والی لڑکی سے میک اپ کرنے والی لڑکیوں کے حوالے سے پوچھا جیسے وہ تو انتظار میں تھی اپنے دل کا غبار نکالنے کے لیے اس کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں چھوڑا یہاں کے ریسٹ روم کم میک اپ روم ذ یادہ لگتے ہیں جب ریسٹ روم میں جاؤ وہاں دو سے تین لڑکیاں مسلسل شیشے کے سامنے کھڑی ملتی ہیں جیسے یہاں پڑھنے نہیں تیار ہونے آتی ہوں اور ان کے بیگ میں کتابیں نہیں ان کا میک اپ کٹ ہوتا ہے۔
اسی طرح میں نے کچھ لڑکوں سے پوچھا توا ن کا کہنا تھا کہ بے شک میک اپ کریں لیکن اتنا نہیں کہ ان کی ظاہری شکل ہی تبدیل ہوجائے او ر جب وہ اپنا چہرہ دھوئیں تو ہم پریشان ہوجائیں ذیادہ تر لڑکوں نے سادگی اور قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دی۔
میک اپ حقیقتاًایک بھیانک دھوکہ ہے اس میک اپ کی وجہ سے ہی ایک لڑکی کو شادی کے دن ہی طلاق ہوگئی کیونکہ جب دولہا نے اس کا چہرہ بغیر میک اپ کے د یکھا تو اسے یقین نہیں آیا اور جذباتی دولہا نے طلاق دے دی زرا دیکھئے میک اپ سے اس طرح بھی لوگوں کو دھوکا دیا جاتا ہے۔
عموماً لڑکیاں میک اپ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہیں کیونکہ جب انکے سامنے ایک خوبصورت لڑکی انکی دوست ہوحقیقتاً جو خوبصورت نظر آرہی ہے وہ ہوتی نہیں ہے کیونکہ یہ سب میک اپ کے کرامات ہو تے ہیں لیکن سامنے والی لڑکی یہ سوچ کر احساس کمتری کا شکار ہوتی ہے کہ میں اسکے سامنے کچھ نہیں پر وہ یہ نہیں جانتی  
اسکے پیچھے کتنے بھیانک چہرے چھپے ہوتے ہیں لازمی نہیں کہ خوبصورتی صرف میک اپ میں ہی ہو انسان کا اخلاق اور سیرت بھی اسے خوبصورت بناتی ہے۔
#Makeup#
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  


Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

BS