Maqsood Ahmed Lodhi Profile by Unaiza- II

Maqsood Ahmed Lodhi Revised Profile- Unaiza نام:عنیزہ زاہد جماعت:BS PART 3 رول نمبر 2K16\MC\112: مقصود احمد خان لودھی انسان جب اس دنیا میں قدم رکھتا ہے تو وو اس بات سے قطعئی نا واقف ہوتا ہے کہ آگے جا کر زندگی کس طرح اسکا امتحان لے گی اور کیا وہ ان امتحانات کو اچھے سے عبور بھی کر سکے گا یا نہیں کیونکہ دنیا سبق دے کے امتحان نہیں لیتی بلکہ امتحان لے کے سبق دیتی ہے۔ کچھ ایسے ہی امتحانات کو پار کرتے ہوئے مقصود احمد خان لودھی صاحب آج ریڈیو پاکستان کے ادارے میں بطور سب براڈکاسٹنگ انجینئرکے عہدے پر فائز ہوئے۔جنہوں نے اس عمری میں کام کرنا شروع کیا جس میں ایک بالغ ہوتا ذہن اپنے مستقبل کی تاریں کامیابی سے جوڑنے کے منصوبے میں جْٹا ہوا ہوتا ہے۔ اس بات کو پھر والدین کی فرما برداری کہیں یا ذمہ داری کا احساس کہ مقصود صاحب ۱۲ سال کی عمر سے والد کا بوجھ بانٹنے کے لئیے گھر سے چل پڑے ۔والدین کی رضا میں ﷲ کی رضا جانتے ہوئے ہر اس چھوٹے بڑے کام میں ہاتھ ڈالا جو چار پیسے کمانے کا ذریعہ بن سکتا تھا۔ بجلی کی کاریگری کا کام تو وہ پہلے سے ہی جانتے تھے اسی لیئے اس ہنر کو بھی ذریعہِ کمائی...