Sughra Shah Profile by Rabia Bibi

پیراگراف چھوٹے کرو تین چار لائن کا ایک پیرا۔ ہر نئی بات، نئی معلومات یا نیا پہلو پیرا گراف ہوتا ہے۔ 
تحریر کو گٹھا ہوا بناؤ۔ 
پرفائل اور فیچر رپورٹنگ بیسڈ ہوتے ہیں۔ آپ نے یہ معلومات کہاں سے لی؟ خود سے تو کہیں ایک دو جملے اس بات چیت کے ڈالو، اس شعبے سے متعلق کچھ لوگوں کے کمینٹس ضروری ہیں۔ تھوڑا سا مزیدار جملے بھی
بی بی رابیعہ ۔۔ کلاس :بی ایس پارٹ تھری ۔۔۔ رول نمبر:۲۴
صغریٰ اس طرح لکھا جاتا ہے۔
اس پروفائل میں خاص بات کیا ہے؟ مطلب کیوں لکھا جارہا ہے؟ کیا ایک لڑکی کی جدوجہد؟ لیکن یہ سب کچھ اس نے اپنے لئے کیا۔ وہ تو ہر ایک کرتا ہی ہے۔ اس میں کیا خاص بات ہوئی؟ عام لوگوں کے لئے کیا کیا؟
اگر کوئی جدوجہد کے ماڈل کے طور پر لے رہی ہو، تو یہ پہلو کمزور ہے، اس کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی ایسی بات نہیں دی ہوئی کہ کوئی اس سے سیکھ سکے۔
فائل نیم غلط ہے۔ فو ٹو کے فائل نیم بھی درست دینا چاہئے۔ نہیں تو جب ڈاؤن لوڈ ہوگا تو کون پہچانے گا۔
پیرا گرافنگ صحیح کرو، نئی بات، نئی معلومات کوئی نیا پہلو پیرا گراف ہوتا ہے۔ چار لائن سے زیادہ بڑا پیرا نہ ہو۔ پروفائل
Sughra Shah Profile 
by Rabia Bibi  BS Roll No 24
صغری شاھ۔۔۔

کہتے ہیں کہ جس چیز کی انسان کوطلب ہوتو خدا بھی انسان کے لیے وہی راہیں بناتاہے بس انسان کو مختلف دشواریوں سے گزرناپڑتاہے کہ انسان کا خواہش پالنا آسان ہے لیکن پھر بھی اس تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کرنا مشکل ہے اور جو جدوجہد کرے تو پھر اس کے لیے پہنچنا مشکل نہیں ہے ہمارے یہاں ایسے کئی لوگ موجود ہے جنہوں نے اپنی قسمت خود بنائی اور اپنی منزل تک پہنچے۔ جن سے ہمیں سیکھنا چاہیے کہ ہار کبھی نہیں مانی چاہیے اپنے خواب کی تعبیر کے لیے ہمیں خود راستے چننے ہیں 
صغری شاہ سندہ کے گاؤں سن سے تعلق رکھتی ہیں جو ۱۹۸۷میں پیداہوئی سائنس میں انٹر کرنے کے بعد گورنمینٹ کالج سے بی کام کیا،کمپیوٹر میں دلچسبی ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر کے کئی کورسس بھی کئے،بی کا م کرنے کے بعد صغری شاہ نے کراچی میں بینک میں نوکری کرنے کے لیے مختلف بینک میں درخواست جمع کرنا شروع کردی لیکن کئی سے بھی درخواست کا جواب نہ آتاپھر کئی مالز میں بھی نوکری کی تلاش میں چکر کاٹے لیکن کہیں سے بھی جواب نہ آیا۔
صغری شاہ کا مقصد اپنے پیروں پہ کھڑا ہونے کا تھا اورا س کے لیے ان کی راہ میں کئی رکاوٹیں بھی آئی نوکری حاصل کرنے کا ان کا یہ سفر بہت آزمائش سے بھرا ہواہے ،کئی جگہ سے جب انہیں قسمت نے نہ کا جواب دیاتو پھر سن میں نجی اسکول میں پڑھانا شروع کیا،لیکن قسمت پہلی بار چمکی کہ 2013 میں جب سندھ میں گورنمینٹ اسکولوں کے لئے اساتذہ کی نوکریوں کا اعلان ہوا تو اس میں وہ اپنے ضلعے سے میرٹ پر کا میاب ہوئی ، ساتھ پھر صغری شاہ کو اسکول بھی مانجھند گاؤں کی طرف دیا گیالیکن پھر اچانک سے انکا نام میرٹ لسٹ سے غائب کردیا گیا ہم جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں میرٹ کی بلکل بھی قدر نہیں اپنا میرٹ لسٹ سے نام ہٹ جانے کی وجہ سے صغری شاہ کافی ڈپریشن کا شکار ہوگئی راتوں کو جاگ کے روتی رہتی والد نے کوشش کی کہ انکی بیٹی کا حق اسے ملے لیکن ساری کوششیں ناکام ہوگئی ،صغری شاہ اس کے بعد ذہنی دباؤ کااس قدر شکار ہوگئی کہ خودکشی کرنے کا سوچنے لگی، بلاآخر والدین اور دوستوں کے سمجھانے کے بعد پھر سے محنت کرنا شروع کردی دن رات ایک ایک کر کے پڑھائی کرتی رہتی اونلائن سرچ کرتی رہتی نوکری اور جس بھی گریڈ کی نوکری کا اعلان ہوتا وہاں اپلائی کرتی چاہے وہ پھر سندھ میں ہو یا پھر اسلام آباد میں کرنی ہو،یا پھر لاہور۔محنت کرنے کے ساتھ ساتھ کافی دعائیں بھی مانگتی،سی ایس ایس کرنے کا بھی سوچنے لگی کہ اگر خدانخواستہ ان جگہ سے اگر نہ آئیں جواب میں تو پھر سی ایس ایس پر زوردونگی، تقریبا دو سال کے عرصے تک صغری شاہ جدوجہد کرتی رہی ٹیسٹ دیتی رہی مختلف جگہ پر کیونکہ گورنمینٹ نوکری میرٹ پر حاصل کر نا انکا مقصد تھا،سنا ہے کہ اگر ہم کسی چیز کو پانے کی جستجو کریں تو قدرت ہمیں ضرور کامیابی بخشتی ہے لیکن محنت ضروری ہے ،پھر آخراٹتھک محنت کرنے کے بعد صغری شاہ کو بھی کامیابی کی منزل ملتی ہے جب وہ اکاونٹینٹ جنرل سندھ کے او ڈیٹر ڈپارٹمینٹ میں کام کرنے کے لئے ٹیسٹ دیتی ہیں تو پھر اچھا اسکور کرنے کے بعد انہیں ٹائپنگ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے بلایا جاتاہے اور پھر انٹرویو میں کامیاب ہونے کے بعد انہیں یہاں روزگار مل جاتا ہے آج صغری شاہ خوش ہے کہ انہوں نے ہار نہیں مانی اور اپنی محنت سے اپنی کامیابی تک پہنچی اور پنا مقصد ا پنی کوشش سے حاصل کیا۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی اپنی ذندگی میں ایک مقصد بنائے اور پوری محنت   #SughraShah, #Profile,  #RabiaBibi کریں ہار نہ مانیں تو پھر یقیناًکامیابی ہی ہماری منزل ہوگی۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  

Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

Dr Aziz Talpur Profile

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3