Jaweria- Recreational spots in Hyderabad
Is it article or feature? u should have mentioned
Feature carries 5Ws+1H. It main purpose is to entertain. Hence written in interesting manner. Feature is always reporting based i.e. Observation, primary data, talk with related people, can use secondary data, but first three things are most important

fotos?
Jaweria- Recreational spots in Hyderabad MA- Urdu
(حیدر آباد کے تفریحی مقامات کے حالات )
جویریہ (MA Pre) رول نمبر : 14
اس وقت شہر حیدر آباد میں تفریحی مقامات میں عسکری پارک ، حیدر آباد سٹی پارک ، قاسم پارک اور سب سے مشہور رانی باغ ہے ۔ رانی باغ ٹھنڈی سڑک پر واقع ہے اور ایک اچھی اراضی پر واقع ہے ۔ رانی باغ میں داخلے کے لئے ٹکٹ رکھا ہوا ہے ۔ اس کے باوجود اس کی حالت یہ ہے کہ وہاں نہ تفریح کے لئے کچھ ہے اور نہ گھومنے کے لئے کچھ بچا ہے۔ ایک وقت تھا کے جب حیدر آباد کی عوام سب سے زیادہ تفریح کے لئے پارکوں کو ترجیح دیتی تھی ۔ لین اب یہاں کی عوام کراچی کے تفریحی مقامات کو ترجیح دیتی ہے ، اب لوگ سیر و تفریح کے لئے کراچی جاتے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ حیدر آباد کے تفریحی مقامات کی خستہ حالت ہے ۔ یہاں کے پارکوں کے درخت جو کہ اجڑ چکے ہیں اور گھاس جس کا کوئی حال نہیں۔ جن پارکوں میں کبھی لوگ گھاس میں بیٹھنے اور درختوں کی چھاؤں میں سکون لینے جاتے تھے اب وہاں کی حالت دیکھ کر لوگ وہاں جانا پسند تک نہیں کرتے ۔
درخت جن میں کبھی پتے ہوتے تھے ، اب ان درختوں میں خالی شاخیں ہیں اور گھاس کی جگہ صرف مٹی ہوتی ہے ۔ حیدر آباد میں چند چار سے پانچ پارک موجود ہیں سب کی حالت خستہ ہے ۔ چند پارکوں میں موجود جھولے بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔ جن پارکوں میں جھولے چل رہے ہیں وہ بھی کافی پُرانے ہوگئے ہیں ۔ ان کی جگہ نا کوئی نیا جھولا آیا ہے اور نہ ہی پُرانے جھولوں کی مرمت کی گئی ہے ۔ رانی باغ میں موجود چڑیا گھر جو کہ کچھ عرصہ پہلے دوبارہ کھولا گیا تھا وہاں کی حالت دوبارہ بدتر ہوچکی ہے۔ وہاں کے کچھ جانور غذا نا ملنے کی وجہ سے مر چکے ہیں، کچھ جانور بیمار ہوئے جن کی وجہ سے انھیں یہاں سے دوسرے شہر منتقل کردیا گیا ۔
چڑیا گھر میں موجود پنجروں کی صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے ۔ خود جانور جو اب بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں ان میں سے چند کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ مگر مچھ کے پنجرے کے پاس سے اٹھتی ہوئی بو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ! مگر مچھ کو مرے ہوئے کافی وقت ہوگیا ہے اور کچھ پنجرے خالی ہیں ۔ کافی عرصہ پہلے چڑیا گھر میں موجود شیر غذا نہ ملنے کی وجہ سے مر گیا تھا ۔
کراچی کے عسکری پارک میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے رانی باغ کا فن لینڈ جہاں جھولے ہیں اس کو بند کردیا گیا تھا ۔ کچھ وقت بند رہنے کے بعد فن لینڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ قاسم پارک کا حال بھی کچھ اس طرح کا ہی ہے ۔ قاسم پارک میں اندھیرا ہوتے ہی طر ح طرح کے اڑنے والے جانور وہاں آئے ہوئے لوگوں کو آگھیرتے ہیں۔ پارکوں میں نہ کوئی صفائی کا انتظام ہے اور نہ ہی وہاں کی انتظامیہ پارکوں کی حالت درست کر رہی ہے ۔ پارکوں میں بکنے والی کھانے پینے کی اشیاء بھی مضر صحت ہے اور بہت سی بیماریوں کا سبب ہے ۔

پارکوں میں لگے کچھ جھولے جو بنا ٹکٹ کے ہیں وہ بھی برسوں سے نصب ہیں۔ ان میں سے کچھ جھولے ٹوٹ گئے ہیں اور سلائیڈیں جن پر بچے سلائیڈنگ کر سکیں وہ بھی ٹوٹ رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے بہت سے بچے زخمی بھی ہوتے ہیں۔ اگر یہاں کے پارکوں کی حالت تھوڑی بھی بہتر ہوجائے تو حیدر آباد کے رہائشی دوبارہ پہلے کی طرح تفریحی مقامات کا رُخ کرسکیں گے ۔ انھیں کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی ۔ بڑے اور بچے پارکوں میں جاکر لطف اندوز ہوسکیں گے ۔اسکول کے پکنک کے لئے اسکول انتطامیہ طالب علموں کو دوسرے شہروں کے تفریحی مقامات کے بجائے اپنے شہر میں موجود تفریحی مقامات پر لے کر جائیں گے ۔ یہ سب تب ہی ممکن ہوسکے گا جب پارکوں کی انتظامیہ پارکوں کی خستہ حالی کی طرف دیکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کچھ اقدامات اُٹھائیں ۔ تاکہ حیدر آباد کے شہریوں کو اپنے #Hyderabad, #Jaweriaہی شہر میں سیر و تفریح کی جگاہیں میسر ہوں ۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh
Comments
Post a Comment