Haseeb Deswali- Rain water plays havoc in Hyderabad

What is capacity and arrangement to drain water in Hyd,
What is main problem in this issue? What was experience of last two heavy rains of 2006 znd 2011?
Article is to analsye, interpret, explain or argue, pin point issue or specific problem in any issue . It should have relevancy, thought, figures and facts, conclusion. It should carry reference of some report etc.
Haseeb Deswali- Rain water plays havoc in Hyderabad Article- BS#3- Urdu
حسیب دیسوالی
بی ایس پارٹ 3
رول نمبر: 55
آرٹیکل: حیدرآباد میں مون سون کی آمد (نکاسی آب زبوں حالی کا شکار)
ملک بھر کی طرح شہر حیدآباد میں بھی مون سون کی آمد ھوچکی ہے اور کسی بھی لمحے ابررحمت برسنا شروع ہو جائے گی ۔لیکن شہر کی نکاسی آب کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ابررحمت برس گئی تو یہ شہریوں کہ لیے رحمت کم اور زحمت زیادہ بن جائیگی۔
شہرحیدرآباد کی مختلف شاہراہواں،گلیوں و عوامی گزرگاہ پر پڑا ہوا سیوریج کا گندہ پانی کئی سالوں سے تعفن اور وبائی امراض کو جنم دے رہا ہے۔ جس میں مولاعلی کی قدم گاہ روڈ،نیوپل،3نمبرتلاب، پنجرہ پول،پھلیلی،حیدرچوک ،لطیف آبادیونٹ نمبر 10،11ودیگر شہر کے گنجان آبادی رکھنے والے علاقے شامل ہیں۔ جہاں گزشتہ کئی سالوں سے نکاسی آب ٹھیک طرح کام نہیں کر رہی مگر تا حال ارباب اقتدار نے اس پر قابو پانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے یہی وجہ ہے کہ شہر کہ عوام پر یہ خوف طاری ہو گیا ہے کہ کہیں ایک بار پھر شہر بارش کے بعد گندے نالے اور تلاب کا منظر پیش نہ کرنے لگے۔
شہریوں کے مطابق انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو اس بارے میں خبر دار بھی کیا ہے لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس کی وجہ سے انہوں نے کئی بار اپنی مدد آپ بھی گلیوں، شاہراہوں اور سڑکوں کی صفائی کروائی مگر مرکزی درجے پر اقدامات نہ ہونے کے باعث کچھ ماہ میں ہی سیوریج کا گندہ پانی واپس جمع ہو جاتا ہے۔اور اس حالت میں جب بارش ہوتی ہے تو آسمان سے برستا ہواپانی میں شامل ہو جاتا ہے اور جب اس پانی کو اخراج کا راستہ نہیں ملتا تو وہ سڑکوں پر جمع ہوکر تلاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔جو کے نہ صرف علاقہ مکینون کے گھرکا محاصرہ کر کے انہیں گھروں میں قید کردیتا ہے بلکہ رہ گیروں اور تاجروں کو بھی تجارت کا ری میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر دیکھا جائے توسیوریج سسٹم کی تباہ حالی میں جتنی فیصد متعلقہ حکام کی عدم توجہ ملوث ہے اتنا ہی شہروں کی غفلت بھی شامل ہے، نکاسی آب ٹھیک طرح نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ شاپنگ بیگ ہیں جہیں پولیتھین بیگ بھی کہا جاتا ہے،قبل از پولیتھین بیگ جب لوگ گھر یلو سامان لینے کے لیے بازار کارخ کرتے تھے تواپنے ساتھ کپڑے کا تھیلا یا کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی ٹوکری لیکر گھروں سے نکلتے تھے،لیکن حال دور میں اگر آپ بازار کا روخ کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران نہیں ہو ں گے کہ ہر سوداسلف خریدنے والا ہاتھ پولیتھین بیگ تھامے ہوئے دکھائی دے گاکیونکہ یہ بیگ نہایت سستے اور وزن میں ہلکے ہوتے ہیں ان ہی فائدوں کو دیکھ کر ہم انہیں بکثر ت استعمال کرتے ہیں اور اس کے مضر اثرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ان پلاسٹک سے تیار کردہ پولیتھین بیگزیا لفافوں کوعوام استعمال کر نے کے بعد پھینک دیتی ہے۔لیکن یہ اپنی کیمیائی خصوصیات کے باعث مٹی ،پانی اور ہوا میں گلنے سڑنے کے بجائے ۔گڑوں اور مرکزی نالوں میں جا کر پھنس جاتیں ہیں۔ جس کے باعث نکاسی آب بری طرح متاثر ہو جاتی ہے اور جب پانی کو اخراج کا راستہ حاصل نہیں ہوتا تووہ روڈ اور شاہراہوں پر اپنا ڈیراجمع لیتا ہے ۔صرف ایک یہی نہیں بلکہ عوام کی بہت سی اور بھی غفلتیں شہرکی نکاسی آب میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں مثلاََکچرے اور غیراستعمال ہونے والے سامان کو نالیوں اور گڑوں میں بہادینا۔اگر عوام اچھے شہری کا کردار 
اداکرتے ہو ئے ان منفی کاموں سے گریز کریں تو نکاسی آب کا سلسلہ ایک اچھی طرح رواں دواں ہوسکیتاہے ۔

Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  

Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

Dr Aziz Talpur Profile

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3