انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا شعبہ کمیونیکیشن - Iqra Mallah


foto is required
( انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا) شعبہ کمیونیکیشن

( اقراء ملاح)
تیسرے سال کے آغاز میں ہمارے لیے نئے سورج طلوع ہونے کا مثال تھا، کیونکہ اس سال میں ہمارے لیے اکیڈمک سے عملی طور پر کام کرنے کا آغازی دور تھا ۔ تیسرے سال میں داخل ہوتے ہی ہم نے روشنی اخبار کا مطالعہ شروع کیا اور روشنی اخبارہمارے شعبے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی رونق ہے۔ یہ اخبار ہر سال تیسرے سال کے طلباء کی جامعہ محنت سے نکلتی ہے اس اخبار میں ہم نے مختلف تحریر یں لکھیں اور منگل کے دن ایڈیٹئز کے ولاوہ کلاس کے سب طلبائکو جامعہ سندھ کے ہر شعبے کی خبریں جمع کرو انی ہوتی تھیں اور اس طرح مجھے بھی کمیو نیکیشن ڈیذائین شعبہ ضلا تھا ۔
جا معہ سند ھ پاکستان کی سب سے قدیم یو نیو ر سٹی ہے ، جس کا قیام 1947میں ہو ا ۔ جس کے بعد میں 1970میں کرا چی سے جامشورو منتقل کیا گیا جو کہ اس وقت حیدرآباد سے 17کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔جامعہ سندھ میں اس وقت 57شعبو ں میں تعلیم دی جارہی ہے ۔ ان شعبوں میں سے ایک شعبہ انسٹیٹوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیذائن بھی ہے ۔ 
اس شمعبے کا قیام 1970میں ہو اتھا ، ابتدا ئی طور پر صرف دو سال بیچلر کی ڈگری دی جاتی تھی ۔ 2005میں اس شعبے کو اپ گریڈ کر کے انسٹیٹوٹ کا درجہ دیا گیا ۔ جس میں فائن آرٹس، بیچلر آف ڈیذائن اور آرٹ ہیسٹری کے چار سالہ ڈگری پرو گرام کا آ غاز کیا گیا ۔
2006میں اس انسٹیٹوٹ کی سنگ بنیاد اس وقت وائس چانسلر مظہر ا لحق صدیقی نے رکھی ۔ کمیو نیکیشن ڈیذائن کے اس وقت ہیڈ آف ڈپار ٹمنٹ سعید احمد منگی ہیں۔یہ سندھ کے جانیمانے مشہور آرٹیسٹ ہیں۔ انھوں نے مسٹر س نیشنل قالج آف آرٹ لاہور سے ملٹی میڈیا آرٹس میں کیا ۔ سعید احمدمنگی نے سو سے ززئد ڈیذائن کی مہم اور آرٹ کی نمائش کر وائی ہیں ۔
اس شعبے میں تقریباً پانچھ سے ذیادہ اسا تذہ طلبا و طلبات کو بھر پور طریقے سے تعلیم فراہم کروار ہے ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں جن میں سر براہ اسو سیلئیٹ پروفیسر سعید احمدمنگی، اسو سیلئیٹ پروفیسر رابیلا ابرو ، اسو سیلئیٹ پروفیسر حسام الدین میرانی خلجی ، لیکچر رثمرین اور لیکچر ر شیخ ارم افضل شامل ہیں انسٹیٹو ٹ آف آرٹ اینڈ ڈیذائن میں دو آفیسر اسسٹینٹ ہیں ، غلام قادر بروھی اور سر فراز پٹھا ن ، ساتھ ہی میں ایک کمیوٹر آپریٹر صدیق میمن بینالغاری ریسیپشنیسٹ اور شفیع محمد شیخ اسٹور کیپر ہیں۔ اس شعبے میں 132طلباء علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کمیونیکیشن ڈیذائن میں چار سے ذائد کلاس روم ایک اسٹوڈیو اور ایک عدد لائبریری بھی ہے ۔ جس میں تقریباً 1500سے زائد کتابیں رکھیں ہیں جن میں کچھ کتابیں ہیسٹری ، ڈیذائن ، لوگوڈیذائن ، فوٹو شوپ اور اینیمیشن وغیرہ کی ہیں ۔چھے ماہ سے اس لائبریری کی ذمہ داری محمد صالح جاوید سومبھڈ رہے ہیں۔ اسٹوڈیو میں طلباء کو پر یکٹیکل ورک فوٹو گرافی اور ویڈیوگرافی کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔ اس شعبے میں ایک کینٹین بھی موجود ہے۔ طلباء کلاسز سے فارغ ہوکر وہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ایک پارک بھی ہے جہاں مختلف مجسموں کو دلکش انداز میں رکھا گیا ہے۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلباء اپنا تھیسسز ورک اس سال حیسام میراٹی کی زیر نگرانی میں مکمل کر رہے ہیں۔
2015 سے "دی لیٹل آرٹ" کے تعاون سے "انٹر نیشنل چلرنس فلم فیسٹیول جامشورو" جامعہ سندھ کے شعبہ کیمونیکیشن ڈیزائن میں منعقد کروائے جا رہے ہیں۔ جس میں طلباء کو فلم کے بارے میں معلومات دی جاتی ہے تاکہ طلباء عملی فیلڈ میں اس سے مستفید ہوں۔ اس حوالے سے شعبہ کمیونیکیشن ڈیزائن کی ایک اور ہونہار طلباء سعیدہ عائشہ نے 2016 میں قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لیے ایک ڈیجیٹل ایپلیکیشن "پاک سائن لرن" متعارف کروائی اس کا مین مقصد یہ تھا کہ"اب بولے گا پاکستان جب استعمال کرے گا ہر انسان" تاکہ وہ لوگ بھی اپنے روز مرہ کہ زندگی میں عام انسان کہ طرح اپنا پیغام دوسروں تک پنہچا سکیں۔ 
2018 میں فیصل آباد میں ہونے والا چھٹا لیلا پور آرٹ اینڈ ادبی فیسٹیول میں بیورو آف اسٹیگس کے تعاون سے اس شعبے کے طلباء شامل ہوئے اور نیشنل لیول پر فوٹو گرافی میں فتح حاصل کرکے جامعہ سندھ جامشورو اور اپنے شعبے آرٹ اینڈ ڈیزائن کا نام روشن کیا۔ فتح حاصل کر نے والے طلباء کے نام درجہ ذیل ہیں۔ انعام، ام کلثوم ، ونیزہ، کرن بچل، بابر تونیو، بابر جھتیال، ساحل شیخ اور زید انصاری ہیں۔
کمیونیکیشن ڈیزائن میڈ یا کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے کیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ جس میں پرینٹ میڈیا میں اخباروں کی ڈیزائینگ اور لوگوز وغیرہ ، الیکٹرانک میڈیا میں بھی ڈیزائینگ میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ یکے بعذ دیگر سوشل میڈیا میں بھی دیکھا جائے تو کمیونیکیشن ڈیزائن وہاں پر بھی ایک نمایا کردار ادا کر رہا ہے جیسے کہ بلوگس ، ویب ڈزائن، اینیمیشن ، لوگو ڈیزائنگ اور فوٹو گرافی عغیرہ میں۔
جامعہ سندھ کا ہر ایک شعبہ اپنی مثا ل آپ ہے مگر شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن اس حوالے سے اپنی جدا گا نہ حیثیت رکھتا ہے۔ اس شعبے سے ہر سال نہایت ہی قابل اور ذہین طلباء ملکی اور بین الا قوامی سطح پر جامعہ سندھ اور اپنے شعبے کا نام روشن کررہے ہیں۔ اور اپنی صحلاتیوں کا لوہا من وایا جا رہے ہیں۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh

Comments

Popular posts from this blog

حيدرآباد جي ڀرپاسي وارن علايقن جا مسئلا_محمس عظيم سولنگي

پير پٿوري جي ماڙي. يوسف سومرو Pir Pithoro

ماحولياتي آلودگي_ماه نور چنا Mahnoor Channa