Faculty of Social Sciences Sindh University Bibi Rabia

Faculty of Social Sciences Sindh University 
Bibi Rabia  
600 plus word required
بی بی رابیعہ


رول نمبر ۲۴

کلاس بی ایس تھری
جامعہ سندھ کی سوشل سائنس فیکلٹی :
جامعہ سندھ پاکستان کی قدیم یونیورسٹی ہے جو کہ صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں واقع ہے اس میں موجود آٹھ فیکلٹیز ہیں جس میں فیکلٹی آف آرٹس،فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز ، فیکلٹی آف لا،فیکلٹی آف نیچرل سائنس،فیکلٹی آف فارمیسی،فیکلٹی آف سوشل سائنس شامل ہیں۔
سوشل سائنس فیکلٹی جامعہ سندھ کی دوسری بڑی فیکلٹی ہے جس کی تعمیر ۱۹۸۹میں ہوئی ،جس کے پہلے ڈین پروفیسر غلام حسین خاصخیلی تھے،
جامعہ سندھ کی سوشل سائنس فیکلٹی میں تقریبا سولہ ڈپارٹمینٹ ہیں جن میں عابدہ تحیرانی سندھ ڈویلپمینٹ اسٹڈی سینٹر ، انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز ،شعبہ اکنامکس، شعبہ جنرل ہسٹری، شعبہ بین الاقوامی تعلقات،شعبہ لائبریری سائنس، شعبہ زرائع ابلاغ عامہ،شعبہ سیاست،شعبہ نفسیات، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ، شعبہ سوشیالوجی،شعبہ سوشل ورک،شعبہ کرمنالوجی،علاقائی مطالعہ(ایم فل۔پی ،ایچ ،ڈی)، پاکستان اسٹڈی سینٹراور رورل ڈویلپمینٹ کمیونیکشن سینٹر شامل ہیں ۔
پہلے اس فیکلٹی کے شعبہ جات میں تین سالہ ڈگری پروگرام کروایاجاتاتھا لیکن پھر ۲۰۰۶ سے اسے تبدیل کر کے چار سالہ ڈگری پروگرام رکھا گیا۔اور دو سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام بھی رکھا گیا۔
ان تمام شعبہ جات میں اضلاع کی بنیاد پر شاگردوں کو داخلہ دیا جاتاہے۔جس میں دور دراز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ہر سال یہاں اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں سوشل سائنس کے تمام شعبہ جات کی اپنی جگہ خاص اہمیت ہے ان میں تمام وہ شعبے ہیں جس میں ہم انسانوں سے تعلق ،ان کے بول چال ، ان کے مسائل ،مسائلوں کا حل پڑھتے ہیں
سوشل سائنس فیکلٹی کے تمام شعبہ کے اساتذہ بخوبی اپنے ہنر سے شاگردوں کوپڑھاکر اس شعبہ کی طرف مائل کرتے ہیں یوں پھر شاگرد اس میں دلچسبی لے کر اپنا چار سالہ پروگرام اور ماسٹر کی ڈگری مکمل کرکے آگے بڑھتے ہیں ،شاگردوں کی بڑھتی تعداد کے باعث اس کے کئی ڈپارٹمنٹ میں شام کی کلاسسز کا بھی آغاز کیا گیاہے
سوشل سائنس فیکلٹی کے شعبہ کی مدد سے نفسیاتی مسائل،ماضی کی جنگ ان کے اسباب ،اس سے ہونے والے نقصانات، ،دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حالات ، بیرون ممالک سے تعلقات، سیاستسدان کے کردار اور دیگر اہم معاملات جس میں ماضی میں قوموں کے زوال اور ان کے بارے میں شاگردوں کو آگاہی ملتی ہے اس سے ان میں معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کا جذبہ ابھرتا ہے
سوشل سائنس فیکلٹی کے تمام شعبہ جات میں شاگردوں کے لئے اپنے اپنے شعبہ میں مختلف مو ضو ع پر سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں سماجی سائنس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے شعبہ میں پڑھنے والے شاگرد سیکھتے ہیں کہ معاشرے میں بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے،
ہر سال سوشل سائنس فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات شاگردوں کو پریکٹیکل ورک سکھانے کے لیے موضوع سے تعلق رکھنے والی جگہ پر لے جاتے ہیں اور اس طرح شاگرد بہ آسانی سے یہ مشق سیکھ لیتے ہیں۔
ہر سال کے آخری ماہ میں جامعہ کی جانب سے نئے داخلہ کے لئیے ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں کئی شاگرد باقاعدہ اپنے شوق سے سماجی سائنس کے مضمون کا انتخاب کرتے ہیں
فیکلٹی میں موجو ڈپارٹمینٹز کے چیئرپرسن یا چیئرمین اپنے شعبہ کی تمام سرگرمیوں کو دیکھتا ہے اس کے علاوہ ڈین کی بات کی جائے تو اب تک جامعہ سندھ کی سوشل سائنس فیکلٹی کے گیارہ ڈین گزرے ہیں جس کی حالیہ ڈین پروفیسر نغمہ منگریو ہے
مستقبل کی پالیسیاں بنانے کے لئے ہمیں سماجی ماہرین کی ضرورت ہے معاشی حالات کیسے بہتر سے بہتر بنائے جاسکتے اس میں ان کی مدد درکار ہوتی ہیں دور حاضر میں اس کی اہمیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔سماجی سائنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ یونیورسٹی ودیگرجامعات کی انظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لئے تحریک چلائیں۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh

Comments

Popular posts from this blog

حيدرآباد جي ڀرپاسي وارن علايقن جا مسئلا_محمس عظيم سولنگي

پير پٿوري جي ماڙي. يوسف سومرو Pir Pithoro

ماحولياتي آلودگي_ماه نور چنا Mahnoor Channa