Aasma Hameed Advocate Profile by Midhat
Aasma Hameed Advocate
Profile by Midhat MA roll 18 profile Urdu مدحت ہمایوں
Note: File name is also wrong
شخصیت کا نام اسماء ہے یا عاصمہ ؟ دونوں صورتوں میں آپ نے نام کی املا غلط لکھی ہے۔
پروفائل، انٹرویو اور فیچر کے لئے فوٹو دینا رائٹر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
ان کی شخصیت کے کسی اہم یا انوکھے پہلو کو زیادہ اجاگر کرنا تھا۔
تحریر : مدحت ہمایوں
ایم اے (Previous) رول نمبر : 18
پروفائل : آسماء حمید
آج میں آپکو ایڈوکیٹ حمید الدین خان کے ایک ایسے گلدستے سے ملواتی ہوں جس نے آج کے اس دور میں اپنے آپ کو منوایا ہے ویسے تو ہر پھول کی خوشبو الگ ہوتی ہے جیسے گلاب کے پھول کی الگ ، چنبیلی کے پھول کی الگ اور بیلا کے پھول کی الگ اس خوشبودار گلدستے کا نام ہے ایڈوکیٹ آسماء حمید ۔
پھولوں میں نمائش جنو عام ہے رانہ
پھولوں میں پھولوں کی مہک چھپ نہیں سکتی
ایڈوکیٹ آسماء حمید نے اپنے آپکو نہ صرف تعلیم کے میدان میں منوایا بلکہ ایک ایسے شعبہ میں اپنے نام کا جھنڈا گاڑھا جہاں مردوں کی اجاداری ہے۔ آسماء حمید نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول سے حاصل کی اس زمانے میں پرائیوٹ اسکولوں کی طرف اتنا رہجان نہ تھا وہ اسکول میں گرلز گائیڈ ہیڈ بھی رہیں اسکول میں گائیڈ ہاؤس کی ٹریننگ بھی لی جس میں انہوں نے کافی ایوارڈ اپنے نام کئے پھر انٹر گورنمنٹ گرلز کالج سے کیا ۔ کالج کے دنوں میں باسکٹ بال اور کرکٹ کی کھلاڑی رہیں ۔ کرکٹ آپ کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ہے کالج کے زمانے میں آپ نے نیشنل وومن گارڈ کی ٹریننگ بھی لی ۔ آپ نے پھر گریجویشن کی ڈگری گورنمنٹ گرلز کالج سے حاصل کی پھر پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری سندھ یونیورسٹی سے حاصل کی اس دوران آپ پولیٹکس کا حصہ بھی رہیں ہومیو پیتھک کالج سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی مگر آسماء حمید کی زیادتی دلچسپی وکالت کرنے میں تھی لہذا آپ نے LLB یعنی وکالت کی ڈگری لاء کالج سے حاصل کی اور اپنے لئے پروفیشن کے طور پر انہوں نے وکالت کو ترجیح دی اس کے علاوہ انہوں نے اسلاملک یونیورسٹی سے قرآن و حدیث کا کورس کیا پھر ریڈیو پاکستان میں ڈرامہ رائیٹر ، ڈرامہ آرٹسٹ ، فیچر رائیٹر، افسانہ نگار بھی رہیں بہت سے ایونٹس پر اسٹیج کمپیئرنگ کی اور اسٹیج ڈرامہ رائیٹر بھی رہیں ۔
جب آسماء حمید نے وکالت کے پیشے سے منسلک ہوئیں اور ڈسٹرکٹ بار کورٹ میں الیکشن لڑا جس میں آسماء حمید نے مسلسل دس سال اپنے ہی ریکارڈ کو بریک کیا اور اسکے علاوہ انکم ٹیکس بار کی لائبریری میں سیکریٹری رہیں وکالت کے پروفیشن میں اور اسکے علاوہ کئی شعبوں میں کافی ایوارڈ اپنے نام کئے زندگی میں کئی ایسے کیس دیکھے جن میں کہیں ماں خود غرض رہی تو کہیں باپ بے حس تھا کہیں بھائی بہن کا تو کہیں بہن بھائی کی دشمن نظر آئی ۔
وکالت کے پیشے سے منسلک ہونے کی سب سے بڑی وجہ آپ کے والد ایڈوکیٹ حمید الدین خان ہیں جوکہ ان کے آئیڈیل بھی تھے جوکہ قیام پاکستان کے وقت بھارت میں رائیل ائیر فورس اکیڈمی میں آفیسر مقرر تھے اور آج بھی رسال پور اکیڈمی میں رول آف اونر میں آپ کا نام آویزاں ہے انہوں نے اپنے علاقے کے سماجی مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا ایک اور اعزاز جو آپ کے والد کو حاصل ہے کہ قیام پاکستان کے بعد جب قائد اعظم پاکستان آئے تو ماڑی پور ائیر پورٹ پر قائد اعظم کا استقبال کرنے والے دستے کے رکن بھی تھے ۔
ایڈوکیٹ آسماء حمید نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وکالت کے پیشے کو اپنانے کے ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں اپنے علاقے میں دو بار کونسلر رہیں اور ایجوکیشنل کمیٹی کی چیئرمین بھی رہیں آسماء حمید نے اپنی زندگی میں فری آف کاسٹ کئی بچوں کو تعلیم دی آسماء حمید کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل کو زیادہ سے زیادہ حل کرائیں جو بھی ان کے پاس اپنے مسائل لیکر جاتا ہے وہ کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا ۔
اس معاشرے میں جہاں ایک لڑکی کو اتنا پڑھایا لکھایا نہیں جاتا یا وہ لوگ جو اپنے گھر کی لڑکیوں کو اتنا نہیں پڑھاتے ان کے لئے یہ ایک مثال ہیں جیسے آسماء حمید نے اپنے والدین کی سرپرستی میں اتنا کچھ حاصل کیا ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرائیں اور ان کی رہنمائی کریں اور ان کو آج کے اس معاشرے کے لئے ایک مثال بنائیں۔
تشدید چاہتا ہے ستائش کا ذوایہ
فن دیکھنا تو جانب فنکار یکھنا
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh
Comments
Post a Comment