jalaluddin child actor profile by Saadat

jalaluddin child actor profile by Saadat- BS#3- Urdu
Foto?
جلال الد ین ایک ننہا گلو کار۔
دنیا میں سیکٹر و ں بچے ایسے ہیں جن میں قدرت کی طر ف سے ایک منفرد صلا حیت مو جود ہے یعنی وہ عام بچو ں سے بہت مختلف ہو تے ہیں یہ وہ بچے ہیں جو اپنی قد ر تی صلا حیتو ں کے ذریعے لو گو ں کے دلو ں پر راج کر تے ہیں بس ان کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہو تی ہے جہاں پروہ اپنے فن کا مظا ہر ہ کر سکیں مگر بد قسمتی سے ان کو مو قع نا ملنے کی وجہ سے بہت پیچھے رہ جا تے ہیں ۔اور ایسے ہی جلا ل الدین ان بچوں میں سے ایک ہے جن کو خدا نے بہت بڑی صلا حیتوں سے نواز ا ہے جلال کا پو رانام جلا ل الدین ولد مختیار احمد ہے یہ ماڑواڑی راجپو ت گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے تین بھا ئی اور چھہ بہنیں ہیں اور خود بھا ئیوں میں سے سب سے بڑا ہے۔ جبکہ جلال کی عمر تقریبََا با رہ سال ہے اور یہ ساتوین جما عت کا طالب علم ہے جلا ل پڑھا ئی لکھا ئی میں بھی کا فی دلچسپی رکھتاہے یہ وہ بچہ ہے جو اتنی چھو ٹی عمر میں بہت بڑی سو چ رکھتا ہے۔ اپنے تعلیمی آخراجا ت پورے کر نے کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی سہا را ہے جلال صبح میں اسکول جاتا ہے اور دوپہر میں ٹیوشن جا تاہے اس کے بعد وہ گھر میں فارغ بیٹھنے کی بجا ئے کمانے چلا جا تاہے ۔یہ ہما رے معاشرے کے لئے بہت بڑی مثال ہے جلال کی زندگی دوسرے بچوں کے لئے ایک بہت بڑا سبق ہے ۔جلا ل کی اپنی زاتی پہچا ن اس کی سر یلی آواز ہے اس کو گا نے کا بہت زیادہ شو ق ہے مگر وہ غربت کی وجہ سے اپنی اتنی بڑی صلا حیت کو ذیا دہ آگے نہیں لے جا سکتا پر جلال کی خوش نصیبی یہ ہے کہ اس کو والدین کی طر ف سے پو ری سپورٹ ہے ۔جلا ل عام بچو ں سے بہت مختلف ہے کیو نکہ با رہ سال کی عمر میں والدین کو پریشان کر نے کے بجا ئے ان کا سہارا بننے کی 
ذہا نت اللہ پاک بہت کم بچو ں کو عطا کر تا ہے ۔ جلال کی سریلی آواز قدرت کی دین ہے وہ اپنی آواز سے لوگو ں کو متا ثر کر تاہے نا صر ف لو گ اُسے آواز کی وجہ سے پسند کر تے ہیں بلکہ وہ ایک با اخلاق بچہ ہیں اسلیئے آس پاس کے لو گ جلا ل کے گن گاتے ہیں۔دنیا میں ضرور ایسے بہت سے لوگ مو جو د ہیں جو موسیقی کو نہ پسند کر تے ہے اور کافی برابھلا بھی کہتے ہیںیقیناًجلال بھی اس چیز کا نشانا ضرور بنا ہو گا کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو جلا ل کو گن گناتے ہو ئے دیکھ کر مزاق اُ ڑاتے ہیں مگر اس بچے کے حوصلے بلند ہیں اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے جلال کے 
ما ں باپ نے ہمیشہ سے حوصلہ افضائی کی ہے ۔سما جی ویب سائٹ کے ذریعے جلا ل کی کسی نے ویڈیو بنا کر وائرل کر نے کی کوشش کی مگر 
زیا دہ دیر نہیں چلی مگر اس کا ایک فائدہ ضرور ہو ا کہ حیدرآباد کی عوام کو پتا چلا کہ ان کے شہر میں بھی اتنا بڑا ٹیلنٹ مو جو د ہے۔سما جی ویب سائٹ پر جلا ل کی کچھ ویڈیوز آج بھی مو جو د ہیں جب لو گ جلال کی آواز سنتے ہے تو داد دینے پر مجبور ہو جا تے ہیں ۔جلال ایک ایسا لائق بچہ ہے کہ وہ نہ صرف گانے سنا کرلوگو ں سے داد وصول کر تاہے بلکہ اپنے آداب و اخلا ق سے بھی لو گو ں کے دل جیتتا ہے ۔سما جی ویب سا ئٹ پر آنے کے با وجو د بھی اس کا پیچھے رہ جانا یہ سوچنے پر مجبو ر کردیتا ہے کہ شاید جلال ایک غریب بچا ہے اس کے پاس موسیقی کے لئے یا آگے آنے کے لئے پیسے نہیں ہیں جو وہ خر چ کر کے گا نے ریکارڈ کر وائے اور شہرت حاصل کر ے مگر وہ آج بھی ایک بہت بڑا گلو کا ر بننے کے خواب دیکھتا ہے ۔جلال کو والدین کی طر ف سے کوئی روک ٹوک نہیں ہے مگر وہ پھر بھی اسکول جانے کا پابند ہے اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ آگے آگے ہو تا ہے ۔ جلال اپنی پڑھا ئی اور مو سیقی کو ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہے نا صرف وہ پڑھا ئی اور مو سیقی بلکہ جب وہ اسکو ل اور ٹیوشن سے فارغ ہوتاہے تو وہ کتابیں یا کھلونے بیچنے چلا جا تاہے تاکہ اسے کچھ روزی روٹی مل جائے ۔جلا ل کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ وہ نعتیں بھی بہت پیا ری سنا تا ہے جہا ں پر لو گ اُسے حوصلہ افضائی کے طو ر پر نزرانہ پیش کر تے ہیں جسے وہ بہت خو ش ہو جا تاہے ۔
ہما ری بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں بہت کم ایسے بچو ں کو کو ئی پلیٹ فارم ملتا ہے جہا ں پر وہ اپنی قابلیت کا لو ھا منوا سکیں چونکہ یہ بچے ہما ری قوم کا سرما یا ہو تے ہیں جو آگے جاکرملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر تے ہیں ۔جلال کے والدین کی بھی یہ ہی سب سے بڑ ی خواہش ہے کہ ان کا بچہ ایک بہت بڑے مقام پر جا پہنچے اور ان کا نام روشن کر ے جیسا کہ جلال انکا سب سے بڑا بیٹا ہے تو ان کی تما م اُمید یں جلا ل سے وابستہ ہیں ان کو اپنے بچے پر پورابھروسہ ہے کہ ان کا بچہ ایک نہ ایک دن ضرور ان کی امیدو ں پر پورا اتریگا ۔

پروفائل
نام : خیر محمد سعادت 
کلاس: BS Part (III) 
رول نمبر : 2K16/MC/131
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  

Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

Dr Aziz Talpur Profile

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3