Unaiza Zahid- Dept of Bio Chemistry article

Foto is need. 600 plus words are required
U should write ur name in Urdu in the piece 
Department of Bio Chemistry, University of Sindh 
Unaiza Zahid - article
جامشورو سندھ یونیورسٹی میں واقعہ شعبہ بائیوکیمسٹری سن ۱۹۹۹ میں پروفیسر ڈاکٹر صالح میمن کی سربراہی میں وجود میں آیا۔اس شعبہ کو قائم کرنے کا مقصد طلباء کو میڈیکل لبارٹری کے حوالے سے تعلیم فراہم کرنا، نت نئے تجربات کر کے بیماریوں کے اینٹی ڈوٹ بنانا اور مختلف ٹیسٹ کے ذریعہ بیماریوں کا پتا لگانا ہے۔اس شعبہ میں بائیوکیمسٹری کے ساتھ ساتھ نیوٹریشن اینڈ فوڈ ٹیکنولوجی کا شعبہ بھی شامل ہے جس میں صحت اور غذا سے متعلق اعلی تعلیم دی جاتی ہے۔ 

اس شعبہ کا شمار جامعہ سندھ کے بہترین ٹاپ ٹین شعبوں میں ہوتا ہے جس کا تاج اس شعبہ کے ڈائریکٹرزکے سر سجایا جاتا ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر صالح میمن،پروفیسر ڈاکٹر ﷲ نواز میمن ، پروفیسر ڈاکٹرﷲ بخش گھانگرو اور پروفیسر ڈاکٹر نسیم اسلم چنا شامل ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے آج شعبہ کو اس مقام تک پہنچایا۔
شعبہ میں اعلی تعلیم اساتذہ کو طائنات کیا گیا ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر افشین شاہ، ڈاکٹر ابتسام طاہر،مس فراح ناز،مسٹر مہر علی قاضی،مسٹر عبدالواحید، مس بینش احمد ، ڈاکٹر مہوش چنا،مسٹر مسود علی، مسٹر محمد اچر اریجو اور چائنا سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکڑ عاطف منگی شامل ہیں۔
آج اس شعبہ میں ۴۰۰ سے ذائد طلباء زیر تعلیم ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں اعلی معیار کی تعلیم دی جاتی ہے جس کے حصول کے لئیے ہر سال طلبائکت شراء میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس شعبہ میں نہ صرف ماسٹرز کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم سے بھی طلباء کو نوازہ جاتا ہے۔ڈاکٹر نسیم اسلم چنا کے مطابق سن ۲۰۱۸ میں سب سے ذیادہ ایم فل اور پر ایچ ڈی پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کا تعلق اسی شعبہ سے تھا۔
تعلیم کے معیار کو اور بہتر بنانے کے لئیے شعبے نے جامعہ سندھ کے تعون سے چائنا میں واقعہ جینگنین یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو ( میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ) دستخط بھی کیا ہے۔ جس کی مدد سے اس شعبہ کے طلباء جینگنین یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر سکینگے۔ 
شعبہ کی جانب سے پہلا اینٹی اسنیک وینم سابقہ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ﷲ بخش گھانگرو کی جانب سے متعارف کروایا گیا۔ جبکہ بیسٹ ٹیچرِ ف دی ائیر کا ایوارڈ بھی پروفیسر ڈاکٹر ﷲ بخش گھانگرو کو دیا گیا۔
پڑھائی کے ساتھ ساتھ یہ شعبہ دیگر سر گرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ شعبہ کی اپنی کرکٹ ٹیم قائم کی گئی ہے جو ہر سال ٹاپ فائیو میں فتح حاصل کرتی ہے جبکہ گذشتہ سال ہونے والی ریس میں پہلی پوزیشن کا حقدار یہ شعبہ ہی رہا۔
اس شعبہ کو سب سے خاص اور منفرد بناتا ہے اسکا ہیلتھ ایونٹ جو ہر سال طلباء کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں تربیت یافتہ طلباء بلڈ ٹیسٹ ، ایم آر آئی کے ساتھ ساتھ دوسرے طلباء کو غذا سے متعلق آگاہی دیتے ہیں۔ 
شعبہ کی ڈائیریکٹر کے مطابق شعبہ میں آلات اور دیگر کیمیائی ساز و سامان تو موجود ہیں ہی مگر ان کی ٹھیک سے دیکھ بھال کرنے 
والا کوئی نہیں۔ 
Department of Bio Chemistry, University of Sindh 
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh

Comments

Popular posts from this blog

حيدرآباد جي ڀرپاسي وارن علايقن جا مسئلا_محمس عظيم سولنگي

پير پٿوري جي ماڙي. يوسف سومرو Pir Pithoro

ماحولياتي آلودگي_ماه نور چنا Mahnoor Channa