Zaira Ansari- Mobile phone and children


 Article is to analsye, interpret, explain or argue anything. It should have relevancy, thought, figures and facts, conclusion. It should carry reference of some report etc.
Zaira ansari
Roll#121
Bs(part3)
Article


موبائل فون بچوں کی بگاڑ کا باعث


موبائل سے بچوں کا بگاڑ موبائل ہی نے کیا بچوں کا برا حال۔۔
مارٹن کوپر(martin coper) کوئی بہت معروف نام نہیں ہے لیکن ان کی ایجاد سے ہر ایک آشنا ہے جس وقت انھوں نے فون ایجاد کیا تو وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کی یہ ایجاد اس قدر مقبول اور اتنی عام ہو جائے گی کہ ہر ایک اس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔اگر دیکھا جائے تو اب دنیا بھر میں اسی صنعتوں کا جال بچھ گیا ہے جو موبائل فون کی مختلف ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر چل رہی ہیں۔

آج کل کے جدید دور میں موبائل نے اس قدر ہماری زندگی میں جگہ بنا لی ہے کہ اس کے بغیر جینے کا تصور بھی مہال لگنے 
لگا ہے کیونکہ موبائل نے ہمارے بہت سے کام آسان کردیئے ہیں لیکن جہاں اس کے فائدے نظر آتے ہیں وہی پر اس کے بہت سے نقصان بھی موجود ہیں۔۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ موبائل کا استعمال جتنا بڑوں میں ایک فیشن کی طرح پھیل چکا ہے وہی بچوں میں بھی یہ بیماری اس قدر عام ہوتی جارہی ہے کہ یہ ان کو اندر ہی اندر ختم کر رہی ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ یہ چھوٹی سی چیز ان کے بگاڑ کا باعث ہے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔جس عمر میں بچوں کو کھیلنا دوڑنا چاہیے اس عمر میں معصوم والدین ان کے ہاتھوں میں فون تھما دیتے ہیں اور تو اور فخر کرتے ہیں کہ ہمارا بچا/بچی اتنی کم عمر میں موبائل استعمال کر لیتے ہیں جبکہ موبائل کی دنیا میں گم بچے نہ صرف اپنا بچپن ختم کر رہے ہوتے ہیں بلکہ یہی سب ان میں بہت سے بگاڑ پیدا کرتا ہے۔۔

چھوٹے چھوٹے بچے موبائل کے ساتھ پورے چوبیس گھنٹے گزار دیتے ہیں جس سے ان کو جسمانی کمزوری سے دوچار ہونا پڑھتا ہے کھانے کا وقت ہو یا سونے کا ہاتھ میں موبائل ضروری ہوگیا ہے جس کی بدولت بچے کاہل سست اور آنکھوں کیمرز میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے چشمے منہ پر لگائے پھرتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ بچوں کا مزاج بھی چڑھ چڑھا رہنے لگتا ہے انہیں موبائل نہ دیا جائے تو ان کے مزاج اپنے بڑوں کے ساتھ خراب ہونے لگتا ہے بلکہ بہت سے ڈاکٹرز کا کہنا یہ بھی ہے کہ موبائل سے دماغ اور کان کا کینسر بھی ہوسکتا ہے خطرناک شعاعیں بچوں پر بہت جلد اثر کرسکتی ہیں۔۔ 

مارٹن کوپر نے مزاک میں کہا تھا کہ مستقبل میں جب کوئی پیدا ہوا تو اسے ایک موبائل دیا جائے گا اور جس دن اس کے موبائل سے جواب آنا بند ہوگیا یہ سمجھا جائے گا کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے اور آج واقعی یہ بات سچ ہوگئی ہے کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کے پاس اپنا موبائل فون دستیاب ہے جس میں بچوں کا شمار بہت زیادہ ہوگیا ہے۔۔۔
یہ سچ ہے کہ موبائل ایک اچھی ایجاد ہے لیکن اگر ہمارے بچے اس کا استعمال بہت ہی کم کرے تو اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں ایسی چیزوں سے دور رکھے جو ان کے بگاڑ کا باعث بن رہیں ہیں۔۔۔
Practical work conducted under supervision of Sir Sohail Sangi 
Department of Media &Communication Studies, University of Sindh  

Comments

Popular posts from this blog

Institute of Arts & Design فائن آرٽس_اقصيٰ نظاماڻي Aqsa Nizamani

Dr Aziz Talpur Profile

Saman- Makeup negative aspects Feature-Urdu-BS#3